جامعہ صفویہ افہام العلوم

Jamia Safviya Ifhamul Uloom | जामिआ सफ़विया इफ़्हामूल उलूम

تعارف جامعہ

عرصہ دراز سے مخیران اہلسنت ایک ایسے ادارے کی ضرورت شدت سے محسوس کر رہے تھے جو ہمہ جہت ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کی شان بان ہو جس میں فرزندان توحید ورسالت کی تعلیم وتربیت اسلامی انداز و فکر کے مطابق ہو اور یہ امید 5/شوال المکرم 1434ھ بمطابق 12 / اگست 2013ء کے مبارک دن بروز دوشنبہ کی مبارک گھڑی صبح کے وقت سلسلہ چشتیہ صفویہ کے عظیم بزرگ پیرطریقت حضرت مخدوم افہام اللہ شاہ صفوی عرف فاضل میاں علیہ الرحمہ کے مبارک ہاتھوں سے سطح زمین پر عمل میں آئی یعنی مدرسہ جامعہ صفویہ افہام العلوم کا سنگ بنیاد رکھا گیا یہ عظیم ادارہ مسلک اہلسنت کا ترجمان ملک ہندوستان میں صوبہ اتر پردیش کے ضلع “فتح پور ہنسوہ ” میں تحصیل “کھاگا” سے تقریبا 25 / کلو میٹر جنوب کی طرف ایک گاوں بنام “نرولی شریف ” میں واقع ہے جو تقریبا 12 بیگھے کے وسیع وعریض میدان پر مشتمل ہے اس میں ایک پرشکوہ دومنزلہ عمارت ہے جو تہہ خانہ کے ساتھ ساتھ پندرہ بڑے کمروں پر مشتمل ہے نیز ادارہ کے وسط میں ادارہ کے بانی کا فلک بوس حسین وجمیل روضہ زیر تعمیر ہے بفضلہ تعالی ادارہ اس وقت مخدوم افہام اللہ شاہ علیہ الرحمہ کے روحانی فیوض سے برادر اصغر پیر طریقت الحاج ہاشم حسین عرف عظمت صفی صاحب قبلہ کی سرپرستی و سربراہی میں اپنے کامیاب تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہے